کراچی میں بل ادا کرنیوالوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔
لائن لاسز کی بنیاد پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ درست ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی لائن لاسز سمیت مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن بروقت بل ادا کرنے والوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے۔عدالت نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ گلی میں ایک گھر بھی اگر بل ادا کرتا ہے تو اس کو بلاوجہ پریشانی ہوتی ہے،کے الیکٹرک پری پیڈ کارڈ کا سسٹم کیوں نافذ نہیں کرتی؟عدالتی استفسار پر وکیل کے الیکٹرک نے بتایا کہ پری پیڈ کارڈز کے نظام کے لیے پالیسی بنانہ پڑے گی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج سے کام شروع کریں گے تو 5 سال بعد مکمل ہوگا، ایسا نظام بنائیں کہ کارڈ کے بغیر صارف بجلی استعمال نہ کر سکے۔عدالتی ریمارکس پر وکیل کے الیکٹرک نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ حکام تک عدالتی تجویز پہنچائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر