ای چالان: کراچی میں یکم اکتوبر سے فیس لیس انفورسمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے یکم اکتوبر سے شہر میں فیس لیس انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر رہے ہیں جس سے چالان کے دوران پولیس کی مداخلت ختم ہو جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس کے کے آغا سے ملاقات کی جس میں شہر کے ٹریفک مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا پولیس کی ہیوی ٹرانسپورٹر سے ہمدردی کا تاثر درست نہیں ہے، پولیس کی تربیت متاثرین کی مدد کے لیے ہوتی ہے، پولیس کا کام متاثرین کی مدد کرنا ہے، خلاف ورزی پر ہیوی ٹریفک کا چالان بھی ہوتا ہے اور مقدمات بھی کیے جاتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا یکم اکتوبر سے شہر میں فیس لیس انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر رہے ہیں، اس سسٹم کے نفاذ سے پولیس کی مداخلت ختم ہو جائے گی، شواہد کی بنیاد پر ای چالان کی صورت میں کوئی تنازع نہیں ہو گا، اگر قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا شہر میں ہیوی ٹریفک کے لئے فری ویز ہونی چاہیے، پورٹ تک ہیوی ٹریفک کی رسائی کے لئے علیحدہ روڈ ہونا چاہیے، ہیوی ٹریفک کو گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر آنے سے روک رہے ہیں۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا سڑکوں کی خرابی بھی حادثات کی ایک وجہ ہے، برسات کے بعد سڑکیں خراب ہوتی ہیں، میئر کراچی کا 106 سڑکوں کی مرمت کا اعلان خوش آئند ہے، کراچی: سڑکوں سے مرمت سے شہریوں کو بڑی سہولت ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر