دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے، بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بھارتی ڈاکٹر کی ایک تحریر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھارتی شہریوں کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ دکھا رہی ہے اور مختلف ممالک میں ان کے خلاف مخالفت بڑھ رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، ریڈایٹ پر شائع ہونے والی اس پوسٹ نے بھارت اور بیرون ملک مقیم بھارتی برادری میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ متعدد افراد کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر بھارتیوں کے لیے رویے میں سختی اور ردعمل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں عنوان دیا: ’’دنیا ہمیں مزید نہیں چاہتی: بھارتی ہر جگہ مخالفت کا سامنا کر رہے ہیں‘‘۔

اس میں کہا گیا کہ سخت ویزا قوانین اور حالیہ واقعات، جیسے آئرلینڈ میں نسلی فسادات کے الزامات، اس بڑھتی ہوئی ناراضگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک نقل مکانی کی خواہش پر ازسرِ نو غور کریں اور اپنے ہی ملک میں محفوظ اور مستحکم زندگی کی طرف توجہ دیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے اپنے رویوں نے نئی نسل کے لیے بیرون ملک رہنے کے مواقع محدود کر دیے ہیں۔‘‘مزید برآں، ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ ’’ممکن ہے آئندہ چار سے پانچ سالوں میں بیشتر ممالک بھارتیوں کے لیے اپنے دروازے مکمل طور پر بند کر دیں۔

‘‘پوسٹ میں کینیڈا میں سخت ویزا پالیسیوں، دیگر ممالک میں بڑھتی نسل پرستی اور آئرلینڈ میں حالیہ بدامنی کی مثالیں بھی دی گئیں، یہ کہتے ہوئے کہ حتیٰ کہ وہاں کے مقامی لوگ جو مہمان نوازی کے لیے مشہور ہیں ’’اب صبر کھو رہے ہیں۔‘‘



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر