پہلی مرتبہ 10 لاکھ کیوسک سے بڑا پانی کا ریلہ،دریائے چناب کا بند توڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) دریائے چناب پر ہیڈ خانکی کے مقام پر پہلی مرتبہ 10 لاکھ ایک ہزار 480 کیوسک پانی کا گزر ریکارڈ کیا گیا ہے، حالانکہ اس ہیڈورکس کی ڈیزائن کردہ گنجائش صرف 8 لاکھ کیوسک ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شدید سیلابی دباؤ کی وجہ سے ہیڈ خانکی کے ہائیڈرو لِک ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات کو ترجیح دیں، امدادی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سب سے بڑا ریلا 2014 میں آیا تھا، جس میں 9 لاکھ 48 ہزار کیوسک پانی گزرا تھا۔محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر کے مطابق 10 لاکھ کیوسک کا یہ ریلا چھ گھنٹے بعد ہیڈ قادرآباد تک پہنچے گا، جس کی گنجائش 9 لاکھ کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ پر اس وقت پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے۔کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ ہیڈ قادرآباد کی استعداد 9 لاکھ کیوسک ہے، اس لیے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پانی کی بڑی مقدار پہنچنے سے قبل ہی دریائے چناب میں حفاظتی شگاف ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔

قادرآباد کے ایک طرف حافظ آباد جبکہ دوسری جانب منڈی بہاؤالدین کے علاقے ہیں، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی دیہات کو فوری طور پر خالی کروا لیا جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر پانی کے بہاؤ میں بھارت کی جانب سے کمی کی گئی ہے جو 9 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 6 لاکھ کیوسک پر آ گیا ہے۔ تاہم، 10 لاکھ کیوسک کے اس دباؤ کو ہیڈ قادرآباد سے بحفاظت گزارنا انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج ہے، جس کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر