ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان آئیں گی ، 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 29 اگست تا2ستمبر بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اورراولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر ، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاوراور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور کشمیر کے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ آندھی اوربارش سے کمزور انفراسٹرکچر، کھمبوں، بل بورڈز وغیرہ کونقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر