کرپشن کی حد ہوگئی، تمام سڑکیں بہہ گئیں،سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں، یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورےکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بربادی ہوئی ہے اس کے مختلف پہلو ہیں، جموں سے جتنے نالے نکلتے ہیں سیالکوٹ شہر اس پر آباد ہے، جموں سے پانی آتا ہے تو سیالکوٹ کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ ان نالوں پر تجاوزات ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے، بلدیاتی ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تویہ مسئلے حل نہیں ہوں گے، پورے ضلع میں تباہی ہوئی نارووال میں بھی تباہی ہوئی، پانی کے راستے میں جب تعمیرات ہوں گی تو پانی پھر اپنا راستہ خود بناتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس سیلاب میں شہر کا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، کرپشن کی حد ہوگئی ہے، سیلاب میں تمام سڑکیں بہہ گئی ہیں، کوئی پوچھنے والا ہے ایس ڈی او، ایکس ای این کو یا ٹھیکدار کو؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو کام سویلین اداروں کےکرنے والے ہیں وہ ہماری فوج کر رہی ہے، پاک فوج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی اب قدرتی آفات سے لڑ رہی ہے، فوجی جوان عوام کی جانیں بچا رہے ہیں، محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر