تحریک انصاف کے ارکان پارلیمانی کمیٹیوں سےاستعفوں کے معاملے پر ابہام کا شکار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے ارکان میں پارلیمانی کمیٹیوں سےاستعفوں کے معاملے پر ابہام نظر آرہا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محض حکومتی کمیٹیوں سے استعفے کا کہا ہے، سیاسی کمیٹی نےبانی پی ٹی آئی کے پارلیمانی کمیٹیوں کےاستعفے کوپی اے سی کے ساتھ بھی جوڑا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا نےحکومتی کمیٹیوں سے استعفے پر مشاورت کی، جن کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کے پاس ہے وہ پی ٹی آئی اپنے پاس رکھے گی، حکومت کی تمام کمیٹیوں سے استعفے اسپیکر کو ارسال کیے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ٹوئٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نام بھی شامل کرایا گیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بطور چیئرمین کردار ادا کرنے والے ارکان کو واضح ہدایات نہیں مل سکیں۔پارٹی ارکان کا دعویٰ ہے کہ سیاسی کمیٹی اعلامیہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ذکر بیرسٹرگوہر نے شامل کرایا۔حکومتی کمیٹیوں میں شامل ارکان میں فیصل امین گنڈاپور اور آصف خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر