اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر اسپتال پر حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کےالنصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں 5 صحافی اور ایک ریسکیو ورکرز شامل ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپتال پر حملہ انسانیت سوز اور سنگین جرم ہے، پاکستان النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، اسرائیل کے جرائم پر عالمی برادری کو صیہونی ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے شام پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے روکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر