وہاڑی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بروقت انخلاء کی ہدایت

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کے ہمراہ دریائے ستلج کے متاثرہ سیلابی علاقوں کا دورہ کیا اور خیمہ بستیوں و ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اے ڈی سی ریونیو نے دولت آباد، لکھا بنگلہ، لکھا سلدیرا، موضع جھیڈو اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، اس لیے متاثرہ آبادی بروقت انخلاء کو یقینی بنائے اور اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات یا خیمہ بستیوں میں منتقل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو 1122، ریونیو، ہیلتھ، لائیو اسٹاک، پولیس، انہار اور دیگر محکمے متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ بروقت انخلاء اور محفوظ مقامات تک منتقلی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔اے ڈی سی ریونیو نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے چوکس ہیں اور انخلاء کے عمل کو تیز بنانے کے لیے مساجد میں مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر