عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم کارکنان کے شکرگزارہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، ہم 3 ماہ سے آرہے تھے ملاقات کرنے نہیں دے رہے تھے اور اللہ کا شکر ہے آج ہماری بانی پی ٹی ٓآئی سے ملاقات ہوئی ہے، چار مہینے بعد ہم سب بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہر اورعلی ظفرسمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے اس کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، ان کی آنکھوں کے علاج کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹرز آئیں گے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی وجہ سے پریشان ہیں، عمران خان کو شیرشاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری کا بتایا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے سزاؤں اور نااہلیوں پر کہا یہ کبھی پاکستان میں نہیں ہوا، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے بونیراوردیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پرافسوس کیا۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکران انتخابات کوقانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔دوسری جانب ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں علامہ راجہ ناصرعباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے دو حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر