پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) کروڑوں کی پریکٹس گنوا کر تحریک انصاف کے عہدیدار بنے راجہ سلمان اکرم بے نیل و مرام پارٹی سے نکل گئے۔
بشریٰ بی بی کے ہتک آمیز رویے پر برا فروختہ راجہ سلمان دوسری اور حریف خاتون علیمہ خانم کی تلخ نوائی کی تاب نہ لا سکے جو ان کی ممدوح تھی۔تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف جا رہی ہے، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے کئی نام سامنے آگئے اور سردار لطیف کھوسہ دوڑ میں آگے ہیں۔حماد اظہر کے دستبردار ہونے سے لاہور کے حلقہ 129 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ضمنی انتخاب آسان ہوگیا، علیمہ کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائما گولڈ سمتھ کا خوف بھرا ٹوئٹ اور پھر عمران کے بیٹوں کی آمد کا باب بند ہوگیا۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی ممدوح عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر صدمے سے دوچار کردیا جسے وہ برداشت نہیں کرسکے۔اس طرح وہ تحریک انصاف سے نکل گئے، اس پارٹی میں بشریٰ بی بی نے قیادت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے مقابلے میں علیمہ خانم آگئی تھیں جن کا سلمان اکرم راجہ نے بھرپور ساتھ دیا تھا جو ان کے بڑے قانونی تعاون تھے۔جنگ ، دی نیوز کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان اکرم راجہ سیاست سے الگ ہورہے ہیں اب وہ اپنی تمام تر توجہ وکالت پر مرتکز کریں گے۔ْنہیں تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ لینے کے باعث سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا جس کا ان کے افراد خانہ اور قریب ترین افراد کو بہت قلق تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کی شدت بڑھ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر