9 مئی مقدمات: علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نومئی مقدمے کی سماعت کی جس دوران علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو 9 مئی جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم شیر شاہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ ملزم موقع پر حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، اور لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈر منظور کر لیا۔یاد رہے اس سے قبل گزشتہ روز علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو بھی عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر