پختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پرپابندی عائد کر دی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پرپابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پختونخوا نے دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر پلیسر آف گولڈ پر 60 دن کی پابندی عائد کی۔سوات، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔غیر قانونی کان کنی سے ماحولیاتی اور امن وآمان سے متعلق خطرات پیدا ہورہے ہیں، غیر قانونی کان کنی کرنے والے سے سامان ضبط کیا جائے گا،جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کے پی حکومت نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن دریائے سوات اور دریائے کابل کے کنارے کیا جائےگا۔کابینہ نے معدنیات ڈپارٹمنٹ کو آپریشن کی ہدایت دی تھی جبکہ معاملہ خیبرپختونخوا کابینہ کے حالیہ اجلاس میں بھی زیر بحث آیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر