صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروادی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروادی۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خاور حسین کی موت کو خود کشی قرار دیا ہے، 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران گاڑی کے قریب کوئی شخص نہیں آیا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی اہم شواہد کے طور پر دیکھا گیا، تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی۔کراچی سے لے کر سانگھڑ تک خاور حسین کے سفر میں دستیاب سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا گیا، ہوٹل پارکنگ کے اندر داخل ہونے سے خودکشی تک تمام ویڈیوز کو تمام پہلوؤں سے دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق گھر پر پانی نہ ہونے کے باعث خاور حسین نے واٹر ٹینکر والے کو بھی فون کیا، ڈرائیور کو پانی کی فراہمی کے چارجز ان لائن ٹرانسفر کیے،ہوٹل ہی نہیں گاڑی کے اطراف کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئیں، گاڑی کی موجودگی کے دوران کوئی شخص گاڑی کے قریب نہیں آیا۔پولیس کے مطابق خاور حسین کے موبائل فون کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا اور خاور حسین سے آخری مرتبہ رابطے میں رہنے والے متعدد افراد کے بیانات بھی لیے گئے، میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی خودکشی کا کہتی ہے، خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے اہل خانہ کا آگے آنا ضروری ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تھے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی عابد بلوچ شامل تھے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر