بھارت کا دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ بھارت کا اپنی ٹیم کوپاکستان آنےنہ دینا اور پاکستانی ٹیم کوبھارت میں کھیلنےسے روکنا افسوسناک ہے۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نےاپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہ بھارتی ٹیم کوپاکستان آنے نہ دینا اورپاکستانی ٹیم کوبھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ کھیل اور سیاست کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔اسلام آباد میں افغان طالبان مخالف عناصر کی کانفرنس میں شرکت کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں طالبان مخالف افراد کی کانفرنس ایک تھنک ٹینک کی سرگرمی ہے، پاکستانی حکومت اس کانفرنس کی میزبان نہیں، صرف ایک تھنک ٹینک نے دعوت دی، اسے پاکستان کی سرکاری پالیسی سے جوڑنا درست نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تھنک ٹینک کی سرگرمیاں کھلےعام ہوتی ہیں، پسِ پردہ کوئی خفیہ اجلاس نہیں ہوا، یہ پہلی بارہے کہ چار برسوں بعد ایسی سرگرمی میں یہ لوگ پاکستان آئے ہیں، شرکا نے ویزا لے کر سفر کیا اور اوپن فورم میں شرکت کی، سوشل میڈیا پر اس معاملے کو بلاوجہ سنسنی خیز بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر