کراچی بارش: وزیراعظم کے سیاسی قائدین سے رابطے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطے کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں سندھ خصوصاً کراچی میں موسلادھار بارش سے قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھی سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی سندھ میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات سے متعلق گفتگو کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم سے بھی رابطہ کیا اور کے پی میں بارشوں کے نقصانات، امدادی سرگرمیوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر