کے الیکٹرک کا 2000 فیڈرز پر بجلی بحالی کا دعویٰ،کراچی کے کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم

کراچی(نیشنل ٹائمز) شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر کے 2000 فیڈرز پربجلی بحال ہے۔
کراچی شہر میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔تاہم اب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کراچی کے 2122 فیڈرز میں سے 2000 فیڈرز پر بجلی بحال ہے۔
24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کئی علاقے بجلی سے محروم
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز تاحال بند ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے۔ذرائع کے مطابق گلستان جوہر، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، ملیر، معین آباد، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد،گڈاپ،کاٹھور اور بن قاسم میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس،گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں بھی 22 گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے۔
کراچی میں آج بھی بارش کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ایم) کا کہنا ہے شہر کراچی میں دوپہر دو بجے سے شام 7 بجے تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ روز شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 178 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں 173 ملی میٹر اور پرانے ائیر پورٹ 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر