‘ UPS بھی بند ہوگیا، لائٹ آن کردو’، سرفراز احمد کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی معطلی سے تنگ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کراچی میں بارش کے بعد معطل ہونے والی بجلی سے تنگ آگئے۔
کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے 550 فیڈر پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے1550 سےزائد فیڈرز سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔بجلی کی بندش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئے اپیل کی کہ بفر زون کی بجلی بحال کردو، 10 گھنٹے ہوگئے ہیں، UPS بھی بند ہوگیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں ایندھن کی سپلائی بندہونے سے بھی کے الیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے، کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جان سے گئے۔آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر