شہر میں اگر 40 ملی میٹر سے اوپر بارش ہوجائے تو صورتحال خراب ہوتی ہے، میئر کراچی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ہوتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے، صبح سے اب تک شہر میں 100 ملی ملیٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے، لیکن حقائق بھی جان لینے چاہییں، شہر میں 2 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی، ابھی بھی جاری ہے، ہم سب سڑکوں پر ہیں اور صورتحال کو دیکھ رہےہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ لوگ پریشان ہیں، لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، انہوں نے کہا کہ بارش کے سلسلہ ختم ہونے کے بعدڈیڑھ گھنٹے کے بعد صورتحال معمول پر آتی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی، اگر 40 ملی میٹر سے اوپر بارش ہوتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر