دونوں ایوانوں سے انسداد دہشتگردی ایکٹ پاس ہونا آئین اورجمہوریت کے چہرے پرطمانچہ ہے: حافظ حمداللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہےکہ دونوں ایوانوں سے انسداد دہشت گردی ایکٹ پاس ہونا آئین اورجمہوریت کے چہرے پرطمانچہ ہے۔
ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے پارلیمنٹ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی منظوری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے آئین اور جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ قرار دیا ہے۔حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قانون بدترین کالا قانون ہے، جسے انہوں نے “رولٹ ایکٹ کا دوسرا نام” قرار دیا۔ ان کے مطابق اسی رولٹ ایکٹ کے خلاف بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے انگریز اسمبلی کے فلور پر مخالفت کرتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ25 دسمبر کو یہی حکومتی پارٹیاں اور ان کے سہولت کار قائداعظم کا یوم ولادت کس منہ سے منائیں گے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون قائداعظم کے نظریات اور آئین کی روح کے صریحاً خلاف ہے، اور جمعیت علمائے اسلام اس سیاہ قانون کو مسترد کرتی ہے۔یاد رہےکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظور کیا گیا ہے، جس پر ملک بھر کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر