پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ قرار

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا انٹرویو جیو نیوز پر نشرہونےکے بعد برطانوی میڈیا میں بھی پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
برٹش میڈیا نےماہ نور چیمہ کےآئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سےبھی زائد قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں ۔ماہ نور چیمہ بتاتی ہیں کہ میں ایک وقت میں ایک ہی مضمون پر پوری توجہ دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی حوصلہ افزائی کی جو بڑا اعزاز ہے، ،دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر