بلوچستان: تحصیلداروں کے بطور اے سی کام کرنے اور اسسٹنٹ کمشنرز کے او ایس ڈی ہونے کا انکشافات

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ نظم ونسق کے اجلاس میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نظم ونسق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید ظفر علی آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں گریڈ 19 کے ملازمین کے لیے مختص فلیٹس گریڈ 16 کے ملازمین کو الاٹ کرنے، صوبے میں 19 تحصیلداروں کے بطور اسسٹنٹ کمشنر کام کر نے جب کہ بڑی تعداد میں اسسٹنٹ کمشنرز کے او ایس ڈی ہونے کے ا نکشافات سامنے آئے۔اس کے علاوہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے نام اسمبلی فلور پر بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کئی کوارٹرز غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کیے گئے ہیں اور بعض فلیٹس گریڈ 19 کے ملازمین کے لیے مختص ہونے کے باوجود گریڈ 16 کے ملازمین کو دیے گئے ہیں۔کمیٹی نے 2 ہفتوں کے اندر تمام الاٹمنٹ کی تفصیلی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں اراکین نے تشویش ظاہر کی کہ ترقیوں کے باعث پیدا ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے بعض تحصیلداروں کو بطور قائم مقام اے سی تعینات کیا گیا ہے جو عدالتی احکامات کے خلاف ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ اس وقت تقریباً 19 تحصیلدار بطور اے سی کام کر رہے ہیں جب کہ او ایس ڈی اسسٹنٹ کمشنرز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، کمیٹی نے ان افسران کی تفصیلی فہرست طلب کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں بھی غیر قانونی رہائش اور ریونیو کی عدم ادائیگی کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر