چھنگ دو ورلڈ گیمز کو تاریخ کا بہترین ایونٹ قرار دے دیا گیا

چھنگ دو (شِنہوا) انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو جی اے) کے صدر جوز پیرو رینا نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تاریخ کے بہترین ورلڈ گیمز ہیں۔
شِنہوا کو ایک انٹرویو میں پیرو رینا نے کہا کہ 10 دن انتہائی پُرجوش رہے۔ میرا نتیجہ بہت، بہت مثبت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چھنگ دو کے اعلیٰ معیار کے سٹیڈیمز اور مکمل تنظیم نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
انہوں نے پہلی بار منعقد ہونے والی مشعل برداری اور مرکزی الاؤ روشن کرنے جیسے نئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ یہ پہلا موقع تھا کہ مقابلوں میں مردوں اور عورتوں کی شرکت برابر تھی جو کہ ایک نہایت اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی پہلی بار ہوا کہ خواتین کے لئے بے بی روم کا انتظام کیا گیا۔ مائیں بہت زیادہ خوش تھیں اور ہم نے پہلی بار تمام فائنلز کو براہ راست نشر کیا۔
ورلڈ گیمز کے ورثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیرو رینا نے چھنگ دو سپورٹس یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے ہم نے ایک تعلیمی پروگرام کے لئے معاہدہ کیا۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ اس سے طلبہ کو ان سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مختلف بین الاقوامی فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ چھنگ دو میں مزید مقابلوں کی میزبانی کی جا سکے اور اب چھنگ دو کو معیار اور شاندار تنظیم کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔
پیرو رینا نے ڈریگن بوٹ اور ووشو جیسے روایتی کھیلوں کو گیمز میں شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مستقبل میں مزید نئے کھیل شامل کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے کھیلوں کو شامل کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، یہی ہماری پالیسی کا جواب ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر