ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے شدید تباہی مچاہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے حادثات میں اب تک 657 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں جب کہ حادثات میں 920 افراد زخمی بھی ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ مون سون بارشوں سے پنجاب میں 164، سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 ہلاکتیں ہوئیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر