وفاق کے پی میں امداد پہنچا رہا ہے، وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وفاق کی جانب سے کے پی کے مختلف متاثرہ اضلاع میں مدد پہنچائی جارہی ہے لیکن کچھ صوبائی وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ27 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے کوئی بھی مسودہ یا تجاویز زیرغور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہر یوڈیو اشتہار میں بانی پاکستان اور علامہ اقبال کی تصویر تھی صرف ایک اخباری اشتہار پر سیاست کھیلی گئی، کے پی حکومت نے خود اپنی مہم میں جناح اور اقبال کی تصویر نہیں دکھائی مگر ہم نے سیاست نہیں کی۔خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے کے پی کے مختلف متاثرہ اضلاع میں مدد پہنچائی جارہی ہے، صوبے میں اموات قومی سانحہ ہے تاہم کچھ صوبائی وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں، بیرسٹر سیف فیلڈ میں جا کر وفاق کی سپورٹ دیکھیں۔ خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر