خیبرپختونخوا میں حادثے کا شکار ہونیوالے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں گزشتہ دنوں حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔
مہمند میں سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ہیلی کاپٹر سے لاپتہ ہونے والا بلیک باکس مل گیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کر دیا۔بلیک باکس کا ڈیٹا حادثہ کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس سے پائلٹس کی گفتگو سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجے کہ نہیں یہ بھی تفصیل بلیک باکس سے لی جائے گی ۔دوسری جانب حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹرکا سامان بھی چوری ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹرکے ملبے سے سامان چوری کیا تھا۔خیال رہے کہ جمعہ کو باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر