ایشیاکپ کے اسکواڈکیلئے اجلاس، سینئر کھلاڑیوں کےتجربےسےفائدہ اٹھانے پرغور

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکٹرز، ہیڈکوچ اور کپتان کی مشاورت ہوئی۔ ایشیا کپ کی اہمیت کی وجہ سے مضبوط اسکواڈ ترتیب دینے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام بھی زیر بحث آئے، بھارت کے خلاف اہم میچز کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پہلے متحدہ عرب امارات میں 29 اگست سے کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آج کیا جائےگا، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹیم کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پریس کانفرنس کے ذریعےکریں گے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ ستمبر میں دبئی میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا، ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر