کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریلرز نے مزید 10 افراد کو کچل دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) مائی کلاچی روڈ پر ٹریلر کی زد میں آنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک بچی، ایک بچہ اور 2 خواتین بھی شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہےکہ مائی کلاچی پر ٹریلر کی زد میں آنے والا نوجوان اور خاتون ٹک ٹاکر تھے جو سی ویو سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوئے۔دوسری جانب نیٹی جیٹی فلائی اوور پر بائیک سوار نوجوان ٹریلر کی زد میں آکر جان سے گیا۔ادھر گلستان جوہر انڈر پاس میں بھی تیز رفتار کار کی زد میں آکر ایک راہگیر بچی اور ایک لڑکی جان سے چلے گئے جب کہ احسن آباد میں ایک شخص کو ٹرک کے ٹائروں تلے روند دیا گیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل کر ہلاک کردیا ، اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ سپر ہائی وے رینجرز ٹریننگ اسکول کے سامنے نامعلوم گاڑی کی سوزوکی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مزید برآں ہاکس بے روڈ پر بھی ٹریفک حادثے میں عرفان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر