گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں برف اور گلیشیئر پگھلنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے، غیر معمولی گرمی برف پگھلنے کی شرح میں نمایاں ا ضافہ کر رہی ہے جس سے گلیشیل لیک آٹ برسٹ فلڈز کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔لڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت مسلسل اوسط سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پگھلتی برف ہے جس سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے 10 دنوں تک موجودہ خریف سیزن کے دوران تربیلا کے ذخائر میں پانی کی آمد 41.8 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ گئی جو 36.16 ملین ایکڑ فٹ کی عام موسمی آمد سے 5.64 ملین ایکڑ فٹ زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برف کا تیزی سے پگھلنا برفانی جھیلوں کی تشکیل اور توسیع کا باعث بن سکتا ہے جس سے پہاڑوں کے نیچے یا میدانی سطح والے علاقوں میں سیلاب کا سنگین خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام اور مقامی افراد پر زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں چوکنا رہیں اور خاص طور پر زیادہ متاثرہ وادیوں میں، ممکنہ آفات کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر