پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کی اے لیول میں شاندار کامیابی، عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے اے لیول میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ماہ نورچیمہ کو شاندارکامیابی کے سبب آکسفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز ایگزیٹرکالج میں داخلہ مل گیا ہے۔ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ماہ نور نے اے لیول امتحان میں 4 عالمی ریکارڈز بنائے ، ان کی بیٹی کیلئے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنا خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ ماہ نور کو آکسفورڈ امتحانوں میں ملنے والے اے اسٹار گریڈ دنیا میں کسی بھی طالب علم کو ملنے والے گریڈ سے زیادہ ہیں۔اس موقع پر ماہ نور چیمہ نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے میڈیسن میں داخلے کی پیشکش پربہت خوش ہوں، اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی جاؤں گی، زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر خوش ہوں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر