دہائیوں بعد عدالتی فیس اور وکلا کے اخراجات میں ترمیم، سپریم کورٹ کے رولز تبدیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے 1980 کے رولز تبدیل کرکے نئے رولز 2025 جاری کر دیے گئے۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق فل کورٹ کی منظوری کے بعد 1980 کی جگہ سپریم کورٹ رولز 2025 جاری کردئیے گئے ہیں جن کے تحت تمام درخواستیں اور پیپربکس اب لازمی طور پر الیکٹرانک صورت میں جمع ہوں گے جبکہ اسکین شدہ نقول فراہم کرنا لازم ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ رولز 2025 کے تحت نوٹسز، احکامات، تصدیق شدہ نقول اور درخواستیں ڈیجیٹل صورت میں جاری کی جائیں گی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اجازت ہوگی۔ نئے رولز کے مطابق حلف نامے اپوسٹیل کے ذریعے تصدیق کیے جا سکیں گے، فریقین اور وکلا اپنے فون نمبر ، ای میل، پتے اور ڈیجیٹل ایپ کی تفصیلات فراہم کریں گے جبکہ بذریعہ ڈاک بھیجے گئے عدالتی دستاویزات قبول نہیں کیے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ فریقین آن لائن یا بالمشافہ رکارڈ معائنہ یا نقول حاصل کرسکیں گے، فوری نوعیت یاعبوری ریلیف کی درخواستیں 14دن کےاندر یاجلداز جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی جبکہ رجسٹرار کو اختیار ہوگا کہ وہ چھٹے شیڈول کے مطابق فارمیٹ کی پابندی یقینی بنائے۔اعلامیے کے مطابق نئے رولز میں کئی دہائیوں بعد عدالتی فیس اور وکلا و عملے کے اخراجات میں ترمیم کی گئی، فوجداری درخواستوں پرفیس معاف (سوائےتصدیق شدہ نقول کے) اور جیل سے دائر درخواستوں کی نقول مفت کردی گئی ہیں جبکہ رجسٹرار کو اختیار ہےکہ سزائے موت کےکیسز میں ریاستی خرچ پروکیل مقرر کرے۔نئے رولز کے مطابق آرٹیکل 184(3) اور توہین عدالت کے احکامات کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کا اجرا کیا گیا جس کے تحت ہر فیصلے پر صرف ایک نظرثانی کی اجازت ہوگی، عبوری احکامات کےخلاف اپیل کم از کم 2 ججز کا بینچ سنے گا اور دیگر اپیلیں بشمول بریت کےخلاف اپیل کم از کم 3 ججز سنیں گے جبکہ درخواست ذاتی طور پر یا متبادل وکیل کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق نئے رولز کے تحت غیر سنجیدہ نظرثانی درخواستوں پر جرمانہ اور سکیورٹی ڈپازٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، فریق اپنا وکالت نامہ منسوخ کرکے نیا ایڈووکیٹ آن رکارڈ مقرر کر سکتا ہے، آرٹیکل 186 A اور فیملی کورٹس ایکٹ 1964 کی دفعہ 25A کے تحت منتقلی کی درخواستوں کو تسلیم کیا گیا۔ نئے رولز کے مطابق قابلِ مصالحت جرائم میں مصالحت کو باضابطہ تسلیم کیا گیا، بریت کے خلاف اپیل میں عدم پیشی پر ضمانت طلب یا قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق نئے رولز کے تحت برانچ رجسٹریاں صوبائی دارالحکومتوں میں برقرار رہیں گی اور اسلام آباد یا متعلقہ رجسٹری میں فائلنگ کی اجازت ہوگی، تمام فیس، اخراجات، سکیورٹی ڈپازٹ اور الاؤنسز پر تین سال بعد نظرِثانی ہو گی۔رولز 2025 کے تحت ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے امتحانات ختم، پانچ سالہ تجربہ رکھنے والے وکلا براہِ راست اے اوآر بن سکیں گے، دیوانی مقدمات میں 30 دن میں سکیورٹی برائے اخراجات جمع نہ کرانے پراپیل کی اجازت ازخود ختم ہوجائے گی۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر