73 کے آئین اور پاکستان کے دفاع و خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے: بلاول

کراچی(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری استحکام کے لیے 1973 کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیردفاع و خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یومِ آزادی پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے، قائداعظمؒ کی زیرِقیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بہت سے لوگوں کو ناممکن لگتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے بانی اجداد کے وژن کی محافظ رہی ہے، جمہوری استحکام کے لیے 1973 کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیردفاع و خود مختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج یومِ آزادی کے موقع پر میں ہر پاکستانی، خصوصاً اپنی نوجوان نسل سے ایک اپیل کرتا ہوں، آپ تقسیم سے بالاتر ہوکر نفرت اور عدم برداشت کو مسترد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں اور عہد کریں کہ ہم اپنی جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور اپنے عوام کو با اختیار بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر