78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 78برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔انھوں نے کہا کہ جاگیرداروں، خاندانی پارٹیوں، سول اور ملٹری بیوروکریسی نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھاہے،کالے انگریزوں کی وجہ سے پاکستانی عوام کو صحت تعلیم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ایک شخص قومی دنوں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، اہم دنوں پر احتجاج انکا معمول بن گیا ہے: وزیردفاعحافظ نعیم الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، پاکستان ان شا اللہ بہت جلد دنیا کےنقشے پرحقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرےگا۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر