معین اظہر، چئیرمین پروگیسو گروپ
لاہور (نیشنل ٹائمز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں قائم صحافی کالونی کی کمرشل پراپرٹی پر قبضہ جاری آج صبح سے قبضہ گروپ نے وہاں تعمیرات شروع کر دیں۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری۔ سیکرٹری زاہد عابد اور تمام عہدے دار کی پر اسرار خاموشی۔ سپریم کورٹ کے اسٹے آڈر کے باوجود قبضہ گروپ کو وہاں تعمیرات کرنے کی اجازت جبکہ صحافی نے گھر بنانا ہو تو اس کو اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا عملہ غائب اور وزیر اطلاعات بھی خاموش۔
پروگیسو گروپ صحافیوں کو زمین دینے کی بجائے قبضہ گروپوں کی طرف سے صحافی کالونی پر کڑروں روپے کی اراضی پر قبضہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ کالونی میں قبضہ فوری طور پر روکا جائے۔
اس کی تحقیات کے لئے ایماندار افسران ہر مشتمل کمیٹی بنائی جائے اور قبضہ گروپ اور اہم شخصیات کو بے نقاب کیا جائے۔
پروگیسو گروپ مطالبہ کرتا ہے کہ پہلے بھی اس جگہ پر قبضے کی تین بار کوشیش ناکام کی گئی ہے۔
اگر قبضہ کو نہ روکا گیا تو صحافی محکمہ اطلاعات کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔



