دہشتگردوں کو پناہ دینے پرعلاقہ بدر کیا جائیگا، ملک کا دفاع کریں گے: باجوڑ کی لرآمدک قوم کا اعلان

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)اباجوڑ کی تحصیل سالارزئی کی لرآمدک قوم نے بھی گرینڈ جرگے کے بعد دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے لرآمدک قوم کا گرینڈ جرگہ تحصیل سلارزئی کے علاقہ بارو میں ملک فضل ربی کے رہائشگاہ پر ہوا جس میں قوم کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ سالارزئی میں کسی کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ امن خراب کریں یا دہشت گردی پھیلائےیں، دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے، اگر کسی نے پناہ دی تو ان کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔گرینڈ جرگے سے ملک گل کریم خان،ملک فضل ربی، ملک شیر بہادر اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ہر صورت میں اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سالارزئی کے سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو قبول نہیں کرینگے اور اپنا علاقہ نہیں چھوڑیں گے بلکہ اپنا علاقے کا بھرپور دفاع کرینگے۔ جرگے میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی دہشت گرد نے علاقے میں آنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف لشکر کشی کرینگے۔ جرگے کے شرکا نے ہر صورت علاقے کے دفاع اور حفاظت کی قسم بھی اٹھائی۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر