گنڈاپور اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے تو اگلے ہی دن عدم اعتماد آجائیگی: گونر کے پی

  ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  جس روز اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے تو اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم  اعتماد  آجائے گی۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختو خوا میں عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد کی تابعداری چھوڑ دیں گے تو اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔گزشتہ روز بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا قلعہ بالاحصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے گنڈاپور ہدایت پر عمل کرتے ہیں، جب بھی ہمارے نمبر پورے ہوئے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو 6 سینیٹر بنے ہیں ان میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آسکتا، پی ٹی آئی کے باقی 5 سینیٹرز میں سے بھی ایک ہمارا ہے، وقت آنے پر ہمارے لیے ووٹ دےگا۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر