فلسطینی فٹبالرکی غزہ میں شہادت پر یوئیفاکی پوسٹ پر محمد صلاح کا طنزیہ سوال

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) مصر کے قومی فٹبالر اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی پوسٹ پر طنزیہ سوال کیا ہے۔دو روز قبل پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کریئر میں 100 سے زیادہ گول اسکور کیے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔یوئیفا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر سلیمان العبید کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ‘فلسطینی پیلے’ سلیمان العبید کو الوداع، ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی جس نے سخت ترین حالات میں بھی بے شمار بچوں کو امید دلائی’۔معروف مصری فٹبالر محمد صلاح نے پوسٹ ری پوسٹ کرتے ہوئے یوئیفا سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ ہمیں بتاسکتے ہیں کہ وہ کیسے، کہاں اورکیوں مارے گئے؟’محمد صلاح کی اس پوسٹ کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور اسے بڑی تعداد میں شیئر اور لائیک کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ محمد صلاح اس سے قبل بھی فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور متعدد بار وہ غزہ میں تشدد کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے اپیل کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر