اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن بند رہنےکی خبریں درست نہیں: ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔
ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کےلیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2-2 گھنٹےکےلیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہےگی۔ان کا کہناتھا کہ پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سےقبل طیاروں کی ریہرسل پروازوں کےباعث معطل رہے گی۔ترجمان نے وضاحت کی کہ 11 سے 14 اگست تک، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست تک، شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بھی پروازوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مختصروقفوں کےعلاوہ ائیرپورٹ پر باقی تمام اوقات میں پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر