وزیراعظم نےگوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےگوادر میں پانی کی قلت پراجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل ، چیلنجز اور جاری اقدامات پر بریفنگ میں بتایا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فعالیت میں مشکلات ہیں ، خضدار سے گوادر قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ سیکرٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں، خضدار تا گوادر نیشنل گریڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لےکر ضروری اصلاحات کی جائیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر