شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں: سلمان اکرم کا دو ٹوک بیان

کراچی(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے الگ قرار دےد یا۔
اس سے پہلے ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی ہے۔پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے، اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا، نثار جٹ نے تائید کی۔شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے بیانات آئیں تو وہ مجبوراً جواب دیتے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق شیرافضل پر پارلیمانی پارٹی اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے گی۔دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں کہا ہےکہ شیر افضل مروت تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر