گوادر میں صوبائی و وفاقی محکموں کو 56 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی الاٹ، نجی ہاؤسنگ اسکیم کو بھی 2700 ایکڑ زمین دی گئی

گوادر (نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے ضلع گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بلوچستان کے محکمہ ریونیو کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر میں 56613 ایکڑ اراضی صوبائی اور وفاقی محکموں کو الاٹ کی گئی ،جن میں تحصیل گوادر میں 17542ایکڑ ، تحصیل پسنی میں 1675ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق تحصیل جیوانی میں 4876ایکڑ ، تحصیل اورماڑہ میں 31014ایکڑ اور گوادر کی تحصیل سنٹسر میں 1505ایکڑ زمین صوبائی اور وفاقی محکموں اور اداروں کو دی گئی۔

دستاویزات کے مطابق گوادر میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پروسسنگ زون کو 4000ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی۔

گوادر میں پنجاب ،سندھ اور کے پی کے ہاؤسز بنانے کے لیے بھی زمین کی الاٹ کی گئی۔

گوادر میں ہی ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کو 2700 ایکڑ اراضی کی الا ٹمنٹ کی گئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر