لاہور: شوہر کو چلتی موٹر سائیکل پر دل کا دورہ، میاں بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

لاہور(نیشنل ٹائمز)فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65 افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ افضل اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑگئے۔
ٹریفک حادثات میں مزید 5 افراد جاں بحق
دوسری جانب لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق شاہکام فلائی اوور پرکارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب کینال روڈ شاہکام چوک پر ہی کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر