فلائٹ آپریشن متاثر: کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کی فیصل آباد میں لینڈنگ

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز) موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔
موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظہبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں 1 سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر