عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور( نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اس کے علاوہ شبلی فراز نے بھی نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طور پر نا اہل قرار دیا ہے، نا اہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر