ریلوے کی 13122 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف، پنجاب سب سے آگے

اسلام آ باد( نیشنل ٹائمز) پاکستان ریلوے نے گزشتہ 3 سالوں میں ریلوے کی زمین لیز اور لا ئسنس پر دینے سے 13 ارب 93 کروڑ 4 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔
وزیر ریلوے حنیف عبا سی نے قومی اسمبلی میں ایک سول کے تحر یری جواب میں انکشاف کیا کہ ریلوے کی کل اراضی 168858 ایکڑ ہے جس میں سے 13122 ایکڑ غیر قانو نی قبضے میں ہےجو تقر یباً 7 اعشاریہ 7 فی صد بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبضہ شدہ اراضی میں سے پنجاب میں 5717 ایکڑ، سندھ میں 5590 ایکڑ، بلوچستان میں 1033اور خیبر پختونخوا میں 775 ایکڑ اراضی شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے صو بوں کے تعاون سے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، ریلوے اراضی کے تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹائز اور جیو ریفر نس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری محکموں نے بھی ریلوے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے جسے ریلوے ارضی لیزپالیسی کے تحت لیزکے ذ ریعے با قاعدہ بنایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر