ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور رکنیت ختم کرنے کا اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص 40 دن سے بغیر چھٹی لیے غیر حاضر ہیں، اسپیکر غیر حاضری کو نوٹس میں لاکر نشست کو خالی قرار دےسکتا ہے۔اس پر پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، شیخ وقاص اسپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیاکہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیر حاضری پر نشست سے محروم ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے آگاہ کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پر رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ہر بار چھٹی کی درخواست اسپیکر آفس کو دی ہے، اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہیں، چیزیں ان کے پاس پڑی ہیں، بتائیں درخواستیں کہاں ہیں؟



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر