کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
یومِ استحصالِ کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب کشمیر کی بات کر رہے ہیں، کشمیر کو جیل بنا دیا گیا، اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کو حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو باور کرانا ہے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے مٹنے کا وقت قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے، برہان وانی کسی کو نہیں بھولا اور نہ کبھی بھولے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹے میں شکست دی، آج بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے آج پھر ایک فتنے کی کال دی گئی ہے، والدین خدارا اپنے بچوں کو کسی بھی شرپسندی اور فتنے کی سیاست سے دور رکھیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر