چھنگ دو عالمی کھیلوں کے لئے مرکزی میڈیا سنٹر کا آغاز

چھنگ دو(شِنہوا)عالمی کھیل 2025 چھنگ دو کے لئے مرکزی میڈیا سنٹر (ایم ایم سی) پیر کے روز کھل گیا جو دنیا بھر سے تقریباً 200 میڈیا اداروں اور تقریباً 2 ہزار میڈیا نمائندوں کو سہولیات فراہم کرے گا۔
ٹرانسپورٹیشن ٹرانسفر مرکز کے طور پر ایم ایم سی گیمز کے دوران روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرے گا۔
ایم ایم سی میں منیجر برائے میڈیا آپریشنز لیو یوئے نے کہا کہ خصوصی تقریبات کے دوران ضرورت پڑنے پر ہم سروس کے اوقات میں توسیع کریں گے۔
میڈیا ورک روم میں 120 صحافیوں اور فوٹوگرافروں کے لئے کام کرنے کی میزیں موجود ہیں جن میں معیاری نیٹ ورک رسائی، بجلی کی سہولت، مکمل وائرلیس کوریج اور پرنٹنگ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ میڈیا عملہ آن لائن نیوز سنٹر تک بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے جہاں وہ مقابلوں کی تفصیلات جان سکتے ہیں یا ایک بڑی ایل ای ڈی سکرین پر براہ راست نشریات دیکھ سکتے ہیں۔
قریبی مقام پر پیشہ ورانہ کیمرہ آلات محفوظ رکھنے کے لئے 112 لاکرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق مرمت، صفائی اور آلات کے قرض پر دستیابی کی سہولت بھی دی جائے گی۔
پریس کانفرنس روم میں 100 نشستیں رکھی گئی ہیں اور یہ گیمز کے دوران مقابلوں سے پہلے تازہ ترین معلومات، ایونٹ آپریشنز، مقابلوں کے اہتمام، مارکیٹنگ اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے بعد کے تجزیوں پر مبنی پریس کانفرنسز کی میزبانی کرے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی اور انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے حکام کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے نمائندے بھی مدعو کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر