صرف پائلٹ انجن پر گولیاں چلیں، جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا: ترجمان ریلویز

لاہور(نیشنل ٹائمز)ترجمان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجےگئے پائلٹ انجن پر3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔ترجمان ریلویز کا بتانا ہے کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافرمحفوظ ہیں۔ترجمان ریلویز کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس پرٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر