پنجاب میں صنعتوں کے زہریلے کچرے اور مواد کو نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے صنعتوں سے نکلنے والا زہریلا کچرا اور مواد نہروں اور نالوں میں پھینکنےپر پابندی عائد کر دی اور ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کے بغیر سوسائٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ہڈیارہ ڈرین کی صفائی کیلئے 10 اگست کی ڈیڈلائن مقرر کرنے کے علاوہ آلودگی پھیلانے والوں پر جرمانوں کی سزاؤں پر فوری عمل درآمد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں صنعتوں سے نکلنے والے زہریلے کچرے اور مواد کو نہروں اور نالوں میں پھینکنےپر پابندی عائد کی گئی۔اس کے علاوہ ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لیے صنعتوں کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ویسٹ واٹر پلانٹ فوری لگایا جائے اور 31 اگست تک مکمل ہیلتھ سروے پیش کیا جائے، اجلاس کو بتایا گیا کہ زہریلے صنعتی کچرے سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور پھیپھڑوں کا کینسر پھیل سکتا ہے ۔علاوہ ازیں ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ ہونے پر 28 ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور صنعتوں کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر